ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی ایچ کیو پر دھاوا، پی ٹی آئی کی خواتین کی آڈیو لیک ہوگئی

لاہور(پی پی آ ئی) جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ذرا ئع کے مطابق جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کردار بھی سامنے آگیا۔پی ٹی آئی خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں خواتین اراکین اسمبلی کو جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں منظر عام پر آنیوالی آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف خواتین کارکنوں کو کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں۔فرح خواتین کارکنان کو کہہ رہی ہیں کہ کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔