جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ عمران کے یا پاکستان کے؟:حافظ حمد اللہ

پشاور (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ کہاں ہیں وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے؟ پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہاں ہے وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے؟ آج ان کی اپنی وکٹیں یکے بعد دیگرے کیوں گر رہی ہیں؟عمرانی سونامی انقلاب اپنے ہی سونامی کے ہاتھوں غرقاب ہو رہا ہے۔ کہاں ہے وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے؟ حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے سیاسی لوٹوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کی پٹائی جاری رہے گی، شیخ رشید اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ عمران کے ساتھ یا پاکستان کے ساتھ؟