چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے:صدر مملکت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہداکی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ہے، آج ہم مادر ِوطن کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے آباؤ اجداد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریمِ شہدامنا رہے ہیں۔صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان آرمی، رینجرز، ائر فورس، نیوی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے بہادری اور قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداپر فخر ہے کیونکہ ہماری تاریخ میں اْنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے علاوہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی، آج کے دن عہد کریں ہم اپنے بہادر شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے۔ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Next Post

جی ایچ کیو، یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

Thu May 25 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی […]