کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں جمعرات کے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.39 روپے کمی کے بعد 285.74 روپے کی سطح پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا گذشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔کرنسی ڈیلروں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اس بیان کو وجہ قرار دیا جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، جس نے مارکیٹ میں روپے کے حق مثبت رجحان پیدا کیا۔
Next Post
تحریک انصاف اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، رہا کرنے کا حکم
Thu May 25 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیدی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے […]
