پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کرلیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس،نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن کیمراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے، نوفلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ افراد کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے نام گزشتہ روز نوفلائی لسٹ شامل کیے گئے تھے، نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔