شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم آزاد ہیں اور رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی۔ یوم تکبیر پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، ہماری آزادی، خود مختاری، قومی وقار اور دفاع ہمیں ہر چیز سے پیارا ہے، نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کیلئے بے نظیر بھٹو نے سیاسی اختلاف بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا، جب بات پاکستان کی آ جائے تو ہمارے سیاسی اختلاف، مفاد اور تقسیم سب ختم ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔