پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آڈیو ٹیپس خصوصی کمیٹی کی کارروائی روکنا آرٹیکل 69 کی خلاف ورزی ہے: رضا ربانی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آڈیو ٹیپس خصوصی کمیٹی کی کارروائی روکنا آرٹیکل 69 کی خلاف ورزی ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ عدلیہ کی پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں مسلسل مداخلت افسوسناک ہے، آرٹیکل 69 کہتا ہے کہ عدالتیں پارلیمنٹ کی کارروائی کے بارے میں پوچھ گچھ یا مداخلت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کی توسیع ہے، اس لیے اسے استثنیٰ حاصل ہے، اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی متعدد رولنگز موجود ہیں۔رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آئین نے تمام اداروں کو اختیارات تقسیم کر دیے ہیں، پارلیمانی اور جمہوری نظام میں ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا ہوگا۔