پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، عثمان بزدار 5 جون کو نیب میں طلب

لاہور(پی پی آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5 جون کو طلب کر لیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے، نیب کیجانب سے تحقیقات کیلئے بار بار طلبی پر عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں، نیب طلبی کے نوٹس عثمان بزدار کی لاہور اور آبائی رہائش گاہ ڈی جی خان ارسال کیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیش میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، نیب عثمان بزدار کیخلاف مجموعی طور پر 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیریشن پرفارمہ پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں جس پر نیب ٹیم کو تشویش ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف اہم پیشرفت کے طور پر نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کر لی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیجانب سے عدم تعاون کی صورت میں تادیبی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، نیب ٹیم نے آخری مرتبہ عثمان بزدار کو 30 مئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے۔