شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد کا اضافہ ہوگیا: ادارہ شماریات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ صفر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 6 سات ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 12 روپے بڑھی۔ مٹن 9 روپے 45 پیسے مہنگا جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت میں سات روپے اڑسٹھ پیسے اضافہ ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران فی کلو آلو دو روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر، انرجی سیور بلب، چاول، تازہ دودھ اور چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ البتہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 139 روپے 77 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 14 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔