کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان گھبرائیں نہیں تگڑے ہو جائیں اور ڈٹ جائیں:پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے کہ وہ تگڑے رہیں، گھبرائیں نہیں اور ڈٹ جائیں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ خراب حالات اور فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، مجھ پر جتناظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے محسن نقوی ہے، میں نے اپنے دونوں ادوار میں کبھی کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا، کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،انشااللہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔خیال رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔