شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی سیا سست میں 20دن بڑے اہم ہیں: شیخ رشید

ملکی سیا ست میں جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا، 24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں سیاسی جہنم سے نکلنے کاراستہ دیکھائی نہیں دیتا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں گدھوں نے اسلام آبادکے27کلومیڑکے اصطبل پرقبضہ کرلیاہے،حالات بدسے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، آگے کھائی اور پیچھے گھڑاہے حکومت بے فکرہے کیونکہ اْنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی ہے، آ ئی ایم ایف سے کٹی، کاروبارتباہ،معیشت غرق، مالیاتی مدد ناپید، ملک جل رہاہے، اوران کو دوروں کی پڑی ہے، ذندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبے بس پایہ، حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کوبھی نظربندکردیا ہے کیاقیدہے کیارہائی ہے،عدلیہ سے رہائی اورجیل کے گیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ مل جا تاہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی، پی پی اور نون لیگ لیگ آمنے سامنے ہوگی اْڈاری پرندے پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجیں جائیں گے، نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے نو،ن لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائیگی، مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی، جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔