شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے والے اراکین کا ‘ڈیموکریٹس’ گروپ بنانے کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بجائے ‘ڈیموکریٹس’ کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں کابینہ کا حصہ رہنے والے ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس ہوا جس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے، اراکین ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے، گروپ میں آنے والے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائے گی جبکہ گروپ کو الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔ڈیموکریٹس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے، مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہیں کی جائے گی، سب لوگوں سے رابطے میں ہیں۔