شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، رائے ممتاز کا عدالت میں بیان

لاہور(پی پی آ ئی) سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز کا عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ذرا ئع کے مطابق رائے ممتاز نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مجھ پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباو ڈالا گیا، مجھے رات کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر لے جایا گیا، میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، مجھے کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف بیان ریکارڈ کرواؤں، مجھے کہا گیا کہ کرسی پر بیٹھنا ہے یا کھڑے رہنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا اگر کرسی پر بیٹھنا ہے تو محمد خان بھٹی کیخلاف بیان دوں، زبردستی اینٹی کرپشن نے بیان مجھ سے دلوایا کہ کہو محمد خان بھٹی نے ڈیڑھ کروڑ پرویز الہٰی کو دئیے، کہا گیا کہ پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤ، مجھ پر دباو ڈال کر زبردستی بیان لیا گیا۔