متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جتنے پرچے درج کروا لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے اپنے خلاف ناجائز بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں کہتا ہوں کہ میرے خلاف 10 نہیں 100 پرچے بھی یہ درج کروا لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جتنے پرچے بنانے ہیں اپنے آپ کو خوش کر لیں کیونکہ جھوٹ میں کو ئی سچ نہیں ہوتی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ’میرا پیغام ہے پی ٹی آئی والوں کو کہ آپ ان کے ہتھکنڈوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں کوئی فکر آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ حق و سچ کی لڑائی کے لیے کھڑے ہیں، مضبوطی سے کھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک پر جانبداری کے واضح شواہد ہیں۔ترجمان اینٹی کرپشن نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’میرٹ کے باوجود فیل شدہ اْمیدواروں کے وکلاکا بھی نجی حیثیت میں جج غلام مرتضی پر عدم اعتماد کیا گیا ہے۔ جج غلام مرتضیٰ ورک نے دو جون کو پرویز الٰہی کو بری کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ’سابق وزیر اعلی نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ذاتی ملازمین پنجاب اسمبلی میں بھرتی کئے۔ پرویز الٰہی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور چوہدری پرویز الٰہی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ قانون کے مطابق تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔