شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث اس میں مزید شدت بھی آ سکتی: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ما حولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان بائپرجوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جو پاکستان کے مکران ساحل کی طرف آ سکتا ہے۔ طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث اس میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے ماہی گیروں کو مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ ما ہی گیر 12 جون بروز پیر سے کھلے سمندر میں اس وقت تک نہ نکلیں جب تک کہ یہ نظام بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر نہ جائے۔ اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 جون کی رات سے 14 جون کی صبح تک بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نیتمام متعلقہ حکام بالخصوص پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ وہ تیاریوں کا جائزہ لیں اور ساحلی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے لیے عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں اس طوفان کے حوالے سے بیداری پیدا کریں۔ ہم چوکس ہیں اور مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔