ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکار پور،کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن، 4 مغوی بازیاب

شکارپور(پی پی آ ئی)شکار پور پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کے بعد چار مغوی بازیاب کروا لیے۔ذرا ئع کے مطابق ناپر کوٹ تھانہ کے کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا۔ ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد پولیس نے چار مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔بازیاب کرائے گئے چار افراد میں سے دو سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے ملازمین ہیں جنھیں کرمپور گریڈ اسٹیشن سے اغوا کیا گیا تھا۔ بازیابی کے لئے سیپکو ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہا تھا۔اس کے علاوہ کرمپور سے بازیاب دوسرے دو افراد سگے بھائی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے پولیس نے مقابلے کے بعد متاثرہ افراد کو بازیاب کرا لیا۔