کراچی: 39 ویں قومی اسنوکرچیمپیئن شپ میں آکاش رفیق نے خرم آغا کو شکست دے دی۔ کراچی میںمنعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں خیبر پختون خوا کے آکاش رفیق نے سندھ کے خرم آغا کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے آوٹ کلاس کر دیا۔ آکاش کو پہلے فریم میں بائیس اکیانوے سے مات ہوئی تاہم اگلے چاروں فریم میں آکاش نے عمدہ کھیل کے ذریعے خرم آغا کو شکست سے دو چار کر دیا۔ انھوں نے73۔43، 52۔15،63۔50 ،اور54۔47سے کامیابی حاصل کی۔ قومی جونیئر چیمپیئن میں ماجد علی نے محمد افضل کو چاردوفریم سے ہرایا۔ پنجاب کے عامرطارق نے سندھ کے ذوالفقار قادر کو زیر کیا۔
Next Post
سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی بر طرفی لا ہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Wed Mar 5 , 2014
لاہور: قومی اور جونیئر کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے پی سی بی سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کی موجودہانتظامیہ نے انھیں بغیر نوٹس […]
