سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور میں 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی، 10 دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، میری دوائیاں مجھے تک نہیں پہنچائی جارہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب! کیا آپ تحریک اں صاف چھوڑ رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے۔