ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری شروع

پشاور(پی پی آئی)نیب کی جانب سے علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انکوائری کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور علی امین گنڈا پور کے متعدد فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔