سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔ذرا ئع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے ڈید لاک برقرار ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، میں پاکستان کا نام شامل نہیں تاہم معاملات کی منظوری کیلئے یوگینڈا، آئس لینڈ سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف حکام آئندہ دنوں ورچوئل رابطے کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے کی صورت میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق 6.5 ارب ڈالر کا آئی ایم ایف قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہورہا ہے، پاکستان کو اب تک 3.9 ارب ڈالر ہی حاصل ہوسکے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے تقریباً 2.5 ارب ڈالر زیر التوا ہیں۔