ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69865 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67637 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیدا وار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، اس سے قبل ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32586بیرل، پی پی ایل 11546 بیرل، ماڑی گیس 1136 بیرل اورپی اوایل کی اوسط یومیہ پیداوار 4898بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 740ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 719ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 1136 ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار65 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔