ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں:عطا تارڑ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں 6سال لگے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ایک چور کی حقیقت ہے،توشہ خانہ کیس کو اپنے انجام تک پہنچانا چاہیے، تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاخیری حربے استعمال کرکے کوشش کی جارہی ہے کہ دائرہ اختیار کو تکنیکی بنیادوں پہ چیلنج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،گولی لگی نہیں،ٹانگ پر پلستر 6ماہ لگائے رکھا ہے،عبدالرزاق شر کے قتل کا جواب چیئرمین پی ٹی آئی کو دینا ہوگا۔ عطا تارڈ نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ ا لزام خان ایک جھوٹا, منافق اور شرپسند انسان ہے جس نے اپنے ذاتی مفاد اور انا کی تسکین کیلئے نہ صرف پاکستان کے اداروں پہ حملے کروائے بلکہ شرپسندی اور دہشتگردی کو پاکستان میں فروغ دیا، گلزار نیازی گٹھ جوڑ کو آج میں بے نقاب کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی بغیر ثبوتوں کے الزامات لگاتے ہیں۔