ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

لاہور(پی پی آ ئی)لاہورہائیکورٹ نے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ایل ڈی اے کو نامکمل ماسٹر پلان کے مرحلے کو مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ماسٹر پلان کا ڈرافٹ مکمل کرنے اور نظر ثانی کیلئے اربن یونٹ بھجوانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری عبد الرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ماسٹر پلان 2050 میں اہم پوائنٹس کو نظر انداز کیا گیا اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر منظوری دی گئی۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے اربن یونٹ کو نظر ثانی کے بعد اپنی رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ ریمارکس دیے ماسٹر پلان قانون کے مطابق حکومت منظور کرے گی۔ عدالت نے درخواستوں پرمزید کارروائی ستمبرتک ملتوی کردی۔