جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا

لندن(پی پی آ ئی) انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کہا کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا، شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اس کے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل ناقابل معافی ہے۔انگلینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے،ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔