اسلام آ باد/کرا چی(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے نے انڈین گجرات کے ساحلی علاقوں میں ٹکرانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان اس کے اثرات کے لیے مکمل طور پر تیار تھا لیکن وہ اس کی شدت سے محفوظ رہا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بپرجوائے کے انڈین گجرات کے علاقوں سے ٹکرانے کے بعد پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری لہریں اونچی ہوں گی لیکن وہاں سے زیادہ تر آبادی کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے۔ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے اور الرٹ رہنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
Next Post
کوروناوائرس سے ایک اور مریض جا ں بحق،49مثبت کیسز رپورٹ
Tue Jun 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک اور مریض جا ں بحق ہو گیا ہے،جبکہ 49مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12ہزار232افراد کے […]
