شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ میں بیٹھی کالی بھیڑیں آج بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں:عطا تارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عدلیہ میں بیٹھی کالی بھیڑیں آج بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں جب انصاف کرنے والا ادارہ ہی ناانصافیوں کا مرکز بن جائے گا تو پھر عوام انصاف لینے کیلئے کس کے پاس جائیں گے؟۔مسلم لیگ ن کے رہنماعطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر سنگین الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا پر ایک خبر دیکھی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف ایک وکیل نے ریفرنس دائر کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جتنی کرپشن موصوف کی ہے، میرے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محسن اختر کیانی بنی گالہ میں لیک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیئر ہولڈر ہیں، ان کے کزن اسلام آباد میں لیں ڈ گریبنگ کیلئے مشہور ہیں، ان کی فیملی انتظامیہ کو پریشرائز کرتی ہے، بڑے بڑے لینڈ مافیا کے ساتھ محسن اختر کا نیکسس ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت یہ بات بالکل طے ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کے خلاف جو بھی کاروائی ہوگی وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت ہوگی،سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک میں قربانیاں دی ہیں اور ان ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی ہے جو انکے ذمے بھی نہیں تھے مگر ایک طبقہ جس کی آئینی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے اسکا احتساب آج تک نہ کوئی حکومت کرسکی اور نہ کوئی ادارہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ 4 سال سے انتقامی سیاست عروج پر تھی، آج وہی لوگ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، انصاف کرنے والا ادارہ ناانصافیوں کا مرکز بن جائے تو عوام کدھر جائے۔