اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے: مریم نواز

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی، اس موقع پر سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، بصیرت بی بی، زبیر آفریدی ودیگر بھی موجود تھے۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شاہ جی گل آفریدی اور سابق سینیٹر تاج آفریدی سمیت وفد کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پر مسلم مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے، مسلم لیگ ن میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی، خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی، خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آ گئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔مریم نواز سے ملاقات کے دوران شاہ جی گل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی قائد نوازشریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز کو پارٹی کی دوبارہ سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔