اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملین55.35 پاکستانی نوجوانوں میں سے 19.33 تعلیم اور ہنر سے محروم

کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری آ ڈائریکٹرگیئر تھامس ٹونسٹوئل نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی اور مسابقتی ماحول نے ہنر مند افرادی قوت کو صنعتی، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے۔ 15سے 29 سال کے نوجوانوں کی کل آبادی 55.35 ملین بنتی ہے اس میں سے 19.33 ملین نوجوانوں نے نہ تو کسی اسکول میں داخلہ لیا اور نہ ہی روزگار کے لیے کوئی تربیت حاصل کی جس کی وجہ سے وہ مزید کمزور ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر آئی ایل اوگیئر تھامس نے کہا کہ اسکلز ڈیولپمنٹ ایمپلائرز ریکگنیشن ایوارڈ متعارف کروانا حکومتی اقدامات کی حمایت کرنے کا ایک منفرد آئیڈیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ”ای ایف پی اسکلز ڈیولپمنٹ ایمپلائرز ریکگنیشن ایوارڈ 2023“ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ای یف پی بورڈ ڈائریکٹر اور چیئرمین سب کمیٹی برائے ٹیوٹ، اسکلز ڈیولپمنٹ محمد فیروز عالم نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت میں مہارت کی کم سطح نہ صرف غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو روکنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ای ایف پی نے اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ای ایف پی اسکل انیشیٹیوز2030 تیار کیا ہے۔۔ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں کی تشخیص،انتخاب کے طریقہ کار اور معیار کی وضاحت کی جس کے مطابق ڈائمنڈ کیٹگری میں ماسٹر چانگن موٹرز،آرٹسٹک ملنرز،مسعود ٹیکسٹائل ملز،کے الیکٹرک،ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل او اینڈ ایم،ڈیسکون انجینئرنگ،ٹرائی پیک فلمز،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر،گولڈ کیٹگری میں انڈس موٹر،پاک سوزوکی،ماسٹر موٹر،آرٹسٹک ڈینم ملز،یو ایس اپیرل اینڈ ٹیکسٹائل،لکی ٹیکسٹائل ملز،ایف ایف بی ایل پاور،فارورڈ اسپورٹس،بیسٹ وے سیمنٹ،آرکروما پاکستان،ایگری آٹو انڈسٹریز،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ سلور کیٹگری میں صدیق سنز،ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز،سنرجیکوپی کے،پروکون انجینئرنگ،پی سی آئی آٹوموٹیو،شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس،مووین پک ہوٹل اور چیز اپ کوایوارڈ سے نوازا گیا۔