‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت سے تیل اور گیس کے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع

اسلام آباد(پی پی آ ئی) توانائی کے شعبے سے پاکستان کیلئے ایک بڑی خوش خبری آئی ہے، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل ہوگیا۔لکی مروت کے علاقے سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی، پاکستان نے لکی مروت میں تیل اور گیس ذخائر کی دریافت کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا، منصوبے کی تکمیل میں پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی اور اسے کامیاب بنایا، گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔یہ فیلڈ روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا کرے گی، فیلڈ سے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے، چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1، کنواں ولی نمبر 2 کے 2 اضافی کنوؤں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔