توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔ ای سی پی کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید کارروائی 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Next Post

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں موجودہ مالی سال میں 12 ارب ڈالر کی کمی

Tue Jun 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں موجودہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 81 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.9 ارب ڈالر رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں 15.1 ارب ڈالر […]