‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست نمٹا دی

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست جیل سپرنٹینڈنٹ کے بیان پر نمٹا دی۔پی ٹی آئی صدر کی درخواست پر جسٹس محمد وحید خان نے سماعت کی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میرے موکل وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، وہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں جنہیں ان کے گھر والوں سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا۔وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو قانون کے مطابق بی کلاس جیل میں رکھا جانا چاہیے، جیل حکام کو بی کلاس جیل میں رکھنے کا حکم دیں۔سرکاری وکیل نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کو بی کلاس میں رکھا گیا ہے اور انہیں جیل میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست نمٹا دی۔