پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ اس مرتبہ سندھ میں بھی کامیاب ہوگی:جاوید لطیف

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق جاوید لطیف نے میاں محمد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی، پاکستان کو سی پیک دیا، پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ اْن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔