خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

لاہور(پی پی آ ئی) یونیورسٹی کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد کی سربراہی میں یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر 9 مئی کو ہونے والی انارکی، قومی پرچم کی بے حرمتی اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کا گھر قومی اثاثہ تھا، مشتعل ہجوم کی جانب سے کی جانیوالی شرپسندی اور تخریب کاری قابلِ مذمت ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بتلانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔وفد نے مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے حکومت اور قانونی اداروں سے شرپسندوں اور تخریب کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔