شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کاملک کے مختلف علاقوں میں 25 سے 30 جون تک بارشیں کی پیشگو ئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 25 سے 30 جون تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر 24 جون کی رات سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ،، پشاورسمیت کے پی کے مخلتف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ اور بلو چستان کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ علاقوں کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔