شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال کی مریم نواز سے ملاقات

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے، پیپلز پارٹی سے رابطوں کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کر لی۔جام کمال کی مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر لیگی رہنما مریم نواز نے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماوں کو ٹکٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ن لیگ کے دور میں نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں بھی وزیر تھے، جام کمال اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔