کریبئیئن پریمئر لیگ : وانر پارک اسٹیڈیم فائنل کے لیے منتخب

سینٹ کٹس: سینٹ کٹس کے کر کٹ اسٹیڈیم وارنر پارک کو کریبئین پریمئر لیگ کے فائنل کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔ 2007کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کرد ہ اس اسٹیڈیم میں جولائی2014 سے شروع ہونے والی کریبئین لیگ کا سیمی فائنل اور چھے لیگ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے لیے وارنر پارک کا انتخاب اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے بعد کیا گیاہے ۔سینٹ کٹس کے وزیر کھیل گلین فلپ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کو سی پی ایل کے فائنل کے لیے منتخب کیے جانے کی خوشی میں آفیشلز اور آٹھ ہزار افراد جشن منانے کی تیا ری کر رہے ہیں۔

Next Post

پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام

Wed Mar 12 , 2014
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ماحول کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پرایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا ۔اس تقریب کا اہتمام کمپنی کی کی کارپوریٹ سوشل ریسپو نسیبلیٹی پو لیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ایکوہائیک کے ذریعے اپنے ماحول کو […]