سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 کے واقعات میں ملوث3 ممالک میں مقیم41 افراد شناخت

لندن (پی پی آئی) 9مئی کے واقعات کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے 41 افراد کی شناخت کی گئی ہے جو گھناونی کارروائیوں پر اکسانے، بڑھاوا دینے اور مدد کرنے میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں جن میں سے بیشترپی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن ہیں۔ان افراد کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان مخالف نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں اور ریاست مخالف کارروائیوں کی ترغیب دے رہے ہیں،برطانیہ میں ان افراد میں سے تین پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں جبکہ 12 لندن میں مقیم کارکن ہیں جو اکثر ایون فیلڈ ہاوس کے باہر نظر آتے ہیں۔اوٹاو ا میں مقیم پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار کی طرف سے امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کرنے والے حکومتی وزرا پر جوتا پھینکنے جیسی کارروائی کی منصوبہ بندی کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ امریکہ میں جن چھ افراد کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سے پی ٹی آئی نیویارک کا ایک عہدیدار اور پانچ کارکن شامل ہیں۔ حکومت نے ان افراد کے خلاف پاکستان اور ان کے رہائشی ممالک میں سخت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔