کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعتزاز اگر بلاول اور بینظیر کے وفادار نہیں تو عمران کے کیسے ہوسکتے ہیں:فیاض چوہان

لاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت 9 مئی کے پْر تشدد واقعات میں ملوث ہے، رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ سویلینز کے کیس ملٹری کورٹس میں پہلے بھی چلتے رہے ہیں، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ ملٹری کورٹس سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں، اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دن سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف پیٹرن بنے ہوئے ہیں۔ 1989 میں اعتزاز احسن پر سکھوں کی لسٹیں بھارت کو دینے کا الزام تھا، ان لسٹوں کی بنیاد پر آپریشن کر کے تمام سکھ لیڈرشپ کو قتل کیا گیا۔ افتخار چوہدری کی تحریک میں بھی اعتزاز احسن نے قوم کو گمراہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کی پہچان پیپلز پارٹی ہے، اعتزاز احسن اگربلاول اور بے نظیر کے وفادار نہیں توچئیرمین پی ٹی آئی کے کیسے وفادار ہوں گے۔ اپنی پارٹی سے غداری کر کے لوگوں کو وفا کا درس دے رہے ہیں۔ کیا پاکستان میں ملٹری کورٹس پہلی دفعہ بن رہی ہیں، پی ٹی آئی دور میں 27 سویلینز کا کیس ملٹری کورٹس میں چلا تھا۔