کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے پر امن ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان آخری 20 ممالک میں شامل

کراچی (پی پی آئی)2023 میں دنیا کے پرامن ترین ممالک کی جو درجہ بندی کی گئی ہے اس میں پاکستان کا شمارآخری 20 ممالک میں کیا گیاہے۔ “پی پی آئی کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ممالک کی درجہ بندی ک کرتے وقت تحفظ، سیکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا ہے۔ر اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 میں سے 146 ویں نمبر پر آیاجبکہ بھارت 126، سری لنکا 107، سعودی عرب 119، چین 80، متحدہ عرب امارات 75، امریکا 131 جبکہ بنگلادیش 88 ویں نمبر پر رہا۔آئس لینڈ 1.124 اسکور کے ساتھ مسلسل 15 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا۔آئس لینڈ کے بعد یورپی ممالک ڈنمارک اور آئرلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیئے گئے۔سنگاپور ایشیا کا پرامن ترین ملک مگر عالمی درجہ بندی میں اسکاچھٹا نمبرآیا۔پرتگال 7 ویں، سلوانیا 8 ویں، جاپان 9 ویں جبکہ سوئٹزر لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔افغانستان مسلسل 8 ویں سال اس فہرست میں آخری یعنی 163 ویں نمبر پر رہا جس سے اوپر یمن (162)، شام (161)، جنوبی سوڈان (160) اور کانگو (159) پر موجود ہیں۔فہرست میں روس اور یوکرین بالترتیب 158 اور 157 ویں نمبر پر رہے۔