روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

جدہ /اسلام آباد (پی پی آئی)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت پر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں گھناؤنے فعل کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سویڈن میں ایک عید گاہ کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جس کی حکومت نے اجازت دی۔ اس اشتعال انگیز واقعے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں،پاکستان، سعودی عرب، ایران، مصر، ترکی سمیت مسلم ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔