نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سویڈش حکومت مجرموں کی پشت پناہی کی بجائے سزا دے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، شعائر اللہ کو برداشت نہ کرنا تنگ نظری اور عدم برداشت کا ثبوت ہے، مغرب برداشت کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، حکومت پاکستان سمیت تمام مسلم حکمران خاموشی اختیار کرنے کی بجائے جرات مندانہ موقف اختیار کر کے اس قسم کے گھناؤنے فعل کو روکنے کیلئے مغرب پر دباؤ ڈالیں، واقعے کے بعد پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، صرف میڈیا کے ذریعے مذمت کافی نہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے مزید کہا کہ مغرب ایک عرصے سے شعائر اللہ اور ناموس رسالت کی توہین کا مرتکب ہوتا چلا آ رہا ہے، سویڈن حکومت مجرموں کی پشت پناہی کی بجائے انہیں سزا دے، سویڈن حکومت نے کارروائی نہ کی تو مسلمان سخت رد عمل دینے سے گریز نہیں کریں گے، مسلمانوں پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور شدت پسندی کا لیبل لگانے والے خود انہیں جرائم کا مجموعہ ہیں۔