تحریک انصاف میں ہوں،وہی میری پارٹی ہے: اسد قیصر

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں ہی ہیں اور رہیں گے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں رپورٹر نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری ہوچکا ہے، آپ پارٹی کے ساتھ ہیں یا پرویز خٹک کے ساتھ ہیں؟ جس پر اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ یہ فی الحال میرے ساتھ ہیں۔رپورٹر کے سوال پرسابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ‘میں جہاں ہوں وہاں ہوں، میں تحریک انصاف میں ہی ہوں۔’ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں، کیا آپ کی ان سے کوئی بات چیت ہے؟ جس پر اسد قیصر نے کہا کہ‘میں آپکو بتاچکا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور یہی رہوں گا۔’