حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ، مظاہر ے میں لالہ رحمان سموں ، خالد کھوکھر ، صدر پریس کلب اسحاق منگریوں ،ذیشا ن بھٹی ، سہیل سانگی سمیت دیگر صحافیوںاور کیمر ہ مینوں نے شرکت کی جو پلے کارڈزاٹھائے سکھر پریس کلب پر حملے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ، اس موقع پر مقررین نے سکھر پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب پر حملہ صحافت پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،انھوںنے کہاکہ سندھ حکومت سکھر پریس کلب پر حملہ کرنے والے افراد کو فور ی گرفتارکرکے حقائق کو منظر عام پر لائے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، انھوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
Next Post
کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس
Fri Mar 14 , 2014
کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ساتواں اجلاس جمعہ 14مارچ کو صدر کے یو جے جی ایم جمالی کی صدرات میں منعقد ہوا۔ا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعدازاں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی،کے یو جے کے جنرل سیکریٹری واجد راضا اصفہانی نے اجلاس میں خواتین کی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جسے متفقہ طور […]
