پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی تمام مشکلات کاحل نوازشریف کے پاس ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کیلئے ایک تحفہ ہیں،سی پیک کا تحفہ نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا وژن ہیں، پاکستان کی تمام مشکلات کاحل نوازشریف کے پاس ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملکی حالات بہتر ہوئے ہیں،،ساری قوتیں صرف نوازشریف کو زیروکرنے کی کوشش کررہی تھیں،مکافات عمل دیکھیں آج سب ان لوگوں کے چہرے کالے ہیں،نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی پی ٹی آئی رہنما ؤں نے دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جب سزاہوئی تو کوئی سڑک جلی اور نہ ہی کوئی شہدا کی یادگار۔سپریم کورٹ کے اس وقت کے ججز کو بھی جواب دینا ہوگا،ایک شخص ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرگیا،ملک کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو عبرتناک بنانا چاہیے۔۔