ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمر اکمل کا کیس خارج

ٓلاہور: پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمرکا اکمل کیس خارج کر دیا۔ماڈل ٹاون کچہری میں مقدمے کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں اخراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے اس لئے مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے سے متعلق قومی کرکٹر عمر اکمل کا مقدمہ خارج کر دیا۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست خارج کر دی تھی۔

Next Post

فٹ بال ورلڈ کپ: ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے روز اسی فی صد ٹکٹ فروخت

Fri Mar 14 , 2014
ریو ڈی جینرو: فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءکے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے ہی دن 80فی صد ٹکٹ فروخت کر لیے گئے ۔ فیفا کی گورننگ باڈی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے دن 2لاکھ 84ہزارپانچ سو ٹکٹ فروخت کر لیے گئے ۔ فیفا کے مطابق پہلے روز فروخت کے لیے 3لاکھ 45ہزارٹکٹ پیش کیے گئے تھے جن میں […]