کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تارکین وطن نے جون 2023 میں 2 ارب ساڑھے 18کروڑ ڈالربھیجے

کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری  کی ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2023 میں 2 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے، جون کی ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 4 فیصد زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2022کے مقابلے میں جون 2023  کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں۔مالی سال 2023میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2022 کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھیں۔مالی سال 2023میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں، رواں برس سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز کی ترسیلات کی مد میں 6 ارب 44 کروڑ ڈالرز آئے۔سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات مالی سال 2023میں 17 فیصد کم رہیں، سعودیہ سے مالی سال 2022میں 7.75 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات اAئی تھیں۔جون 2023  میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالرز، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالرز آئے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات سے 324.7 ملین ڈالرز جبکہ امریکا سے 272.3 ملین ڈالرز آئے۔