سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے پیپلز پارٹی کے رابطے تیز

گلگت بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے  پیپلز پارٹی   نے رابطے تیز کر دیے ہیں اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ مخلوط حکومت کے قیام کے لیے سرگرم  ہیں۔پی پی آئی کے مطابق قمر زمان قائرہ نے اس سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا ہے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ،اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے صدر ایڈوکیٹ امجد حسین،جے یو آئی ایف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے امجد حسین اور شہزاد آغا کو اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین اور غلام شہزاد آغا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 2 رہ جائے گی۔