جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی متروکہ عمارت 71 لاکھ ڈالر میں فروخت

واشنگٹن (پی پی آئی)پاکستان نے واشنگٹن میں سفارت خانے کی متروک عمارت کو 71 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا ہے، جس کی تصدیق خریدار اور سفارت خانے نے کی ہے۔ یہ عمارت 2003 سے خالی تھی اور اسے مقامی حکومت نے ’ناکارہ جائیداد‘ قرار دے دیا تھا، اس کی سفارتی حیثیت 2018 میں منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد یہ عمارت سفارت خانے کی ذمہ داری بن گئی تھی۔امریکی ریاست ڈیلاس کے ایک پاکستانی نژاد امریکی تاجر حفیظ خان نے یہ جائیداد خریدی ہے۔ پاکستان کے سفیر مسعود خان نے فروخت کی تصدیق کی۔پی پی آئی کے مطابق عمارت خریدنے والے تاجر نے کہا کہ ’جب میں نے اس کی فروخت کے بارے میں سنا تو میں نے سوچا کہ اسے کسی پاکستانی نڑاد امریکی کو خریدنا چاہیے کیونکہ ہمیں اس پراپرٹی سے جذباتی لگاؤ ہے اسی لیے میں نے اسے خریدا۔خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں واشنگٹن کی شہری حکومت نے عمارت کی جائیداد کی درجہ بندی کو گھٹا کر بلائیٹڈ (انتہائی خراب) اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی تخمینہ شدہ قیمت پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کردیا تھا۔واشنگٹن کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع یہ عمارت ماضی میں ایک قونصلیٹ ہوا کرتی تھی اور اسے گزشتہ سال کے آخر میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا