بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہی

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو گیس سپلائی نہیں کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو گیس کی فراہمی مکمل بند رہی۔پی پی آئی کے مطابق مرمت کے کام کی وجہ سے قلات، مستونگ، زیارت، منگوچر، پشین اور کچلاک میں گیس کی فراہمی مکمل معطل رہی۔

Next Post

عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قانون منظور

Sat Jul 15 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں چوری، ڈکیتی  کے عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے انہیں الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔ عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی گہنور اسران نے بل سندھ اسمبلی […]