نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم ہی ایم کیوایم ہیں، لندن نہیں:خالدمقبول صدیقی

کراچی (پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی کسی صورت تین کروڑ سے کم نہیں۔ پرانی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر الیکشن ناقابل قبول ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ متعصب اور نسل پرست افسران نے ووٹر لسٹ بنائی۔ چالیس فیصد لوگوں کے ایڈریس اور پولنگ اسٹیشن پر کنفیوڑن پیدا کی گئی ہے۔ تحفظات دور کیے جائیں ورنہ امن کی ذمہ داری کو شاید ہم پورا نہ کرپائیں۔خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے ہم نے جووعدے کیے تھے وہ پورے کیے، ملک کی2اہم ترین جماعتوں کی جانب سے مطالبے کے پورے ہونے کے منتظر ہیں، کہا ایم کیوایم پاکستان بروقت الیکشن کی حامی ہے، شفاف، غیرجانبدار الیکشن کو ہی الیکشن سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کی قربانی دیکرہم نیکراچی کا امن خراب نہیں ہونیدیا، شہرکوامن دینے کیلئے ہم نے تمام تر کوششیں کرلیں، شفاف الیکشن ایم کیوایم پاکستان کا ہمیشہ سے مطالبہ رہاہے۔ایم کیوایم پاکستان ہی ایم کیوایم ہے، ایم کیو ایم لندن ایم کیوایم نہیں ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نے گزشتہ کئی سالوں سے اپناوجود تسلیم کروایا، پاکستان کی حرمت کی خاطر ہم نے اپنی لیڈرشپ کو خیرباد کہا۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بارپھر درجن بھرلوگوں نے ایم کیوایم لندن کی ریلی نکالی۔ درجن بھرلوگ ایم کیوایم لندن کے نام پرشہر کا امن داؤ پر لگارہے ہیں۔